مظفرآباد (پی آئی ڈی)25 نومبر 2020ء آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 87 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،نیلم میں 01 کورونا کا مریض فوت ہوا ہے،101 مریض صحت یا ب ہوئے اور 495 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے16کا تعلق مظفرآباد،1کا ہٹیاں بالا،4کا نیلم،7کا پونچھ،18کا میرپور،25کا کوٹلی،16کا بھمبر سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک80454 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور6403 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4782 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1469 مریض زیر علاج ہیں اور 152 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 38 کا تعلق مظفرآباد،3کا جہلم ویلی،5 کا نیلم،28 کاپونچھ،22 کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،26کاتعلق میرپور، 10کابھمبر،اور13کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4782 افرادمیں سے مظفرآباد سے2074،جہلم ویلی101،نیلم 89،پونچھ سے570،باغ سے256،حویلی27، سدھنوتی77،میرپور 758، بھمبر سے307 کوٹلی سے 523 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے 1469مریضوں میں سے 1391مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 78 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 34،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 6،ڈی ایچ کیو باغ میں 4،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 26،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 3، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق73101 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔