‏‎۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
افسوسناک خبر!
شہنشاہِ سیاست، سابق وزیرِ تعلیم کالجز، مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریاتی قافلے کے سالار، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بااعتماد ساتھی محمد مطلوب انقلابی دار الفنا سے دار البقاء کی طرف کوچ کر چکے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج 30/نومبر بروز سوموار 3 بجے کوٹلی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی تمام اہلِ اسلام سے سفرِ آخرت میں شرکت فرما کر دعاؤں کے ساتھ رخصت کرنے کی اپیل ہے. پیپلزپارٹی کے صدر جناب چوہدری لطیف اکبر نے ان کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کر دی ہیں.