ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وئ فینگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔