عودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی ایرلائنز کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی حکام اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر کے درمیان پیر کے روز بات چیت کے بعد سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے سینئر ایڈوائزر کشنر اور مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی ایوی برکوویز اور برائن ہک نے بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچنے کے فوراً بعد اس معاملے کو اٹھا یا۔ ایک امریکی افسر نے خبر رساں ایجنسی روئٹر کو بتایا کہ ‘ہم نے اس معاملے کو حل کر لیا ہے۔‘
اس معاہدے پر دستخط کے چند گھنٹے بعد ہی منگل کی صبح کو اسرائیلی ایرلائنز کی پہلی پرواز دوبئی روانہ ہونے والی ہے۔ سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہونے کے سبب اسرائیلی ایئرلائنز کی پرواز کے منسوخ ہوجانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔