لاہور( ) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کے روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کر کے اُن کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر آزادکشمیر نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان محترمہ مریم اورنگذیب، ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری، خواجہ نذیر اور جماعت کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔