باغ (پی آئی ڈی) یکم دسمبر 2020 مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے سردار غلام صادق کی جمہوری اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک سردار غلام صادق کے درجات سربلند اور پسماندگان کو صبر جمیل۔عطا فرمائے۔