مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز)یکم دسمبر 2020ء آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 4کورونا کے مریض فوت ہوئے،80 مریض صحت یا ب ہوئے اور 387 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے08 کا تعلق میرپور،20کا مظفرآباد،3کا پونچھ،12کا کوٹلی،01کا سدھنوتی، 03کا جہلم ویلی اور 02کو حویلی سے ہے جبکہ مظفرآباد01، جہلم ویلی 01، پونچھ 01اور بھمبر میں 01شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک84346 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور6982 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے5363 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1446 مریض زیر علاج ہیں 173مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے45 کا تعلق مظفرآباد،4کا جہلم ویلی،7 کا نیلم،29 کاپونچھ،22 کا باغ،3 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،31 کاتعلق میرپور، 12کابھمبر،اور14کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے5363 افرادمیں سے مظفرآباد سے2878،جہلم ویلی115،نیلم 97،پونچھ سے601،باغ سے274،حویلی27، سدھنوتی100،میرپور 922، بھمبر سے331 کوٹلی سے 618 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے1446مریضوں میں سے 1383 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 63 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 11،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی 01،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 12،ڈی ایچ کیو باغ میں 7،ڈی ایچ کیو پلندری میں 2،ڈی ایچ کیو میرپور میں 20،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 3،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 5، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق 76414 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی