مظفرآباد(
وائس آف کشمیر نیوز وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر سردار غلام صادق خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔سردار غلام صادق کی وفات ایک قومی سانحہ ہے جس کو پورا کرنا ناممکن ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان اور کارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔