بھمبرضلع بھمبر میں کوروناکیسز میں اضافے کے بعد7 دسمبرسے بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا.ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان کی زیرصدارت ریپڈرسپانس ٹیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوامی سطح,اخبارات,ٹی وی چینلز,سوشل میڈیا,کیبل نیٹ ورک پرتشہیرکے علاوہ پمفلٹس کی تقسیم,داخلی خارجی رستوں,اندرون شہرمیں پینافلیکس لگاکرعوام کو آگہی دی جائے گی کہ کورونا وائرسخطرناک جان لیوا مرض یے جسکا واحد علاج احتیاط ہے.ڈپٹی کمشنرراجہ قیصراورنگزیب خان نے کہاکہ عوام احتیاط کریں,گذشتہ 10 دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہواہے.راجہ قیصر اورنگزیب نے اجلاس کے شرکاء اور بالخصوص محکمہ مال,پولیس,صحت اور تعلیم کے محکمہ کوہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائیں.اس دوران عوامی مقامی راہنماوں,اہلخانہ کے سربراہ سے بھی رابطہ کرکے شعور بیدار کیاجائے