اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سید امجد علی 18 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کیے۔بعد ازاں اسپیکر سید امجد زیدی نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نظیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالقنے 9 ووٹ حاصل کیے۔پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔