کوٹلی( ریڈیو وائس آف کشمیر) آزاد حکومت نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالادستی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیںجسکا ثمر آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ملے گامسلم لیگ ن یوتھ ونگ پارٹی کا سب سے بڑا اور موثر فورم ہے اس فورم نے پارٹی کو نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ اورسیز میں بھی قابل ذکر کامیابی دلائی ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی خدمات پارٹی کے لیے سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق ،وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی اوروزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر محمد حنیف ملک کیساتھ ان کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزراء کرام نے اورسیز یوتھ ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نوجوان آنے والے انتخابات میں بھی پارٹی کی مضبوطی کے لیے اسی طرح محنت جاری رکھیں گے۔