مظفرآباد(ویب ڈسک)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا مجوزہ دورہ راولاکوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق مؤرخہ 4 دسمبر کو سرکٹ راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔ تاہم ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کی دعوت پر جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام ھو گا. تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے.