کوٹ جیمل بازار میں اے سی کے چھاپے,نیم حکیموں عطائیوں کے خلاف کارروائی
, 2 پنسار سٹور، 3 میڈیکل سٹورزاور 1 لیبارٹری کو SOPs کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے سیل کر دیا
برنالہ(وائس آف کشمیر رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنراقبال حسن نے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محبوب احمد چوہدری کے ہمراہ عطائی معالجین کے خلاف کاروائی کی اس موقع پرانہوں نے کوٹ جیمل بازار میں چھاپے مارے,نیم حکیموں عطائیوں کے خلاف کاروائی کی, 2 پنسار سٹور، 3 میڈیکل سٹورزاور 1 لیبارٹری کو SOPs کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراقبال حسن نے ڈی ایچ اوڈاکٹر محبوب احمد چوہدری اور ڈرگ انسپکٹرمحمد فردوس کے.ہمراہ کوٹ جیمل بازار کا دورہ کیا، مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی گئی ادویات بل ورانٹی چیک کیے، DHO بھمبر نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔ میڈیکل سٹورز مالکان اپنے سٹورزپر کوالیفائیڈ پرسن کو بٹھائیں، اور ڈاکٹری نسخہ کے بغیر کسی مریض کو ادویات نہ دیں۔