مظفرآباد(پی آئی ڈی)3دسمبر2020
وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے جی او سی مری میجر جنرل عامر احسن نواز نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میجر جنرل عامر احسن نواز ایک بہترین آفیسر ہیں ان کے در میں سول ملٹری ریلیشن مثالی رہے۔ آزادکشمیر کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاک فوج آزادکشمیر کے عوام کی محافظ فوج ہے۔ میجر جنرل احسن نواز ایک باصلاحیت آفیسر ہیں مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اس موقع پر جی او سی مری نے وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے جی او سی مر ی کو سوینیئر بھی دیا۔