کراچی:کی بہن گلوکارہ افشین حیات کو ان کی گلوکاری پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی بہن گلوکارہ آفشین حیات کے گانے کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’’جلن‘‘ کا آفیشل گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔

گانے کی ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ آفشین نے ڈرامے کا جو گیت گایا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ آپ بھی ضرور سنیں مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے آیا۔