مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)ممبر اسمبلی ملک محمد نواز کی طرف سے ہولاڑ گل پور روڈ کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق سوال پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے ایوان کو بتایا کہ اس سڑک کا ڈیزائن ٹھیک نہیں بنا تھا جس پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اسے تبدیل کرتے ہوئے نیاڈیزائن بنایا گیا ہے اب یہ منصوبہ نئے ڈیزائن کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ ممبر اسمبلی محمد صغیر خان کے توجہ طلب نوٹس پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ فیس بڑھانا یونیورسٹی کا انتظامی معاملہ ہے اور یونیورسٹی HECکی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپنا فیس سڑیکچر بناتی ہے اس معاملے کو ادارے تک رہنے دیا جائے تو بہتر ہے۔