باغ (وائس آف کشمیر نیوز) بھونت اسلام نگر کے رہاشی سید عظمت حسین شاہ کے گھر میں رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیا ،زیورات، نقدی رقم، گھریلو استعمال کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا گھرمیں سوے ہو ے مرد و خواتین نے بمشکل بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، دھویں کے گہرے بادل چھاگئے آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتای جا رہی ہے مقامی لوگوں نے بھی موقع پر پہنچ کر بقیہ قریبی دیگر مکانوں پر پانی ڈال کر آگ بجانے میں مدد کی فار بریگیڈ کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی اور پانی ڈال کر اگ بجانے میں مدد کی۔۔