میرپور ( وائس آف کشمیر نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز نے لاک ڈاون کے دوران شہر کے مختلف حصوں ‘ہوٹلوں ‘ ٹیک وے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دوکانوں کی اچانک پڑتال کی۔دوران چیکنگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کیے اور انہیں ہدایات دی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں انہوں نے ہوٹل اور ٹیک وے کو ہدایات دیں کہ وہ چائے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی ڈلیوری کے لئے ڈسپوز ایبل برتن استعمال کریں۔ اگر کسی بھی ریسٹورنٹ ہوٹل یا ٹیک وے نے پارسل سامان کے لئے اپنے برتن استعمال کیے تو اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتاری ‘جرمانے اور کاروباری مراکز کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔لہذا جملہ دکاندار حضرات ایس او پیز کا خیال رکھیں اور تمام حفاظتی تدابیر پر خود بھی اور گاہکوں کو بھی پابند بنائیں۔