کروناوائرس جیسی موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین حل ہے شہری غیرضروری گھروںسے باہرنہ نکلیںماسک،سینٹیائزرکااستعمال اورسماجی فاصلہ برقراررکھیںلوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک کے اورغیرضروری گھروںسے باہرنہ نکلیںرش والی جگہوںپرنہ جائیںاپنے گھروں اور آس پاس کے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی اگاہی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کااظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان نے ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارسہیل یوسف شہرکے انٹری پوائنٹس اوراندرون شہرمختلف جگہوںکے دوروںکے دوران کوروناوائرس سے بچائو بارے جاری کی گئی ایس اوپیزپرعملدرآمدچیک کرتے ہوئے کیا۔ ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے والوں،بدوں ماسک افراد کو جرمانے بھی کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی میں کروناکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے عوام الناس بدوں
ماسک گھروں سے نہ نکلیں۔ شادی بیاہ اور دیگر سیاسی تقریبات میں جانے سے احتیاط کریںایس اوپیزکے تحت کھلنے والے کاروبارمیں انجمن تاجران No Mask No Serviceکا اصول اپنائیں ۔انہوںنے کہاکہ کروناوائرس سے بچنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیراختیارکریںحکومت،محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ایس اوپیزپرمکمل عمدرآمدکریںغیرضروری گھروںسے باہرنہ نکلیں،ماسک،سینیٹائزرکااستعمال معمول بنائیں باربارہاتھ دھوئیں۔
