راولاکوٹ( Vok News ) لاک ڈاون کی جو بھی صورتحال ہوئی احتیاطی تدابیر پر پر عمل کرنا ہو گا کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن
لوگوں کے تعاون کی وجہ سے کیسس کم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لاک ڈاون کی آگے کیا شکل ہو گی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کے اس میں نرمی کی جاتی ہے اسی صورت جاری رکھنا ہے یا اور زیادہ سخت کرنا جو بھی صورت ہے بنتی ہے ہمیں ہر حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہے کمشنر پونچھ ڈویثزن مسعود الرحمن کی انچارج نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز وائس آف کشمیر راولاکوٹ ساجد محمود سے گفتگو
کمشنر پونچھ ڈویژن نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ پونچھ کی عوام بلخصوص تاجران نے مشکلات کے باوجود بہت تعاون کیا جس وجہ سے ہم چین توڑنے میں کامیاب ہوئے لاک ڈاون کا بڑا فائدہ ہوا لاک ڈاون ایک احتیاطی تدبیر ہے لاک ڈاون میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کی تو پونچھ ڈویژن میں کرونا کنڑول میں رہا لیکن دوسری لہر جب ائی تو ہم نے احتیاط تدابیر پر اس طرح عمل نہیں کیا تو اس سستی کی وجہ سے بہت قیمتی لوگوں کو کھونا پڑا اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی اپنے اور اپنے عزیزوں محلے داروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کریں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ماسک پہنے اجتماعات کا حصہ نہ بنیں نماز جنازہ مذہبی فریضہ ہے لیکن اگر اس میں شرکت ضروری ہے تو بھی احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں امید ہے جلد ویکسین بھی دستیاب ہو گی لیکن یہ دو تین ماہ قربانی مانگتے ہیں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے تبھی ہم اس کا مقابلہ کر سکیں گے
پونچھ ڈویثزن مسعود الرحمن کی انچارج نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز وائس آف کشمیر راولاکوٹ ساجد محمود سے گفتگو
