صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو کا فیصلہ واپس لے.ایک ماہ کے اندر 500 روپے فی من اضافہ اور وہ بھی کروناء لاک ڈاؤن کے دوران جب غریب آدمی انتہائی مشکلات میں پھنسا ہوا ہےیقیناََ یہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے.اس پر کسی صورت سمجھوتہ ممکن نہیں.اِن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا.ممبر قانون ساز اسمبلی صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم خان نے کہا کہ حکومت کے پاس کروناء جیسی وباء کے خلاف کوئی حکمتِ عملی اور پالیسی موجود نہیان.موجودہ لاک ڈاؤن سے حکمتِ عملی نہ ہونے کے باعث مثبت نتائج سامنے نہیں آئے جب تک مضبوط حکمت عملی اور پالیسی حکومت سامنے نہیں لے آتی تب تک حالات بہتری کی طرف نہیں جا سکتے.اِس حوالے سے حکومت کو سنجیدہ اور مستند کردار ادا کرنا ہو گا.سردار حسن ابراہیم خان ممبر قانون قانون ساز اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی عوام کی آواز ہے اور عوامی حقوق کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا