مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نظریاتی اور مخلص کارکن سیاسی جماعتوں کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو سخت اور کڑے وقت میں اپنی جماعت اور نظریے کو مقدم رکھتے ہیں۔ محمد مطلوب انقلابی اور سردار غلام صادق نے اپنی حیات میں ہمیشہ اپنی پارٹی کیلئے جہدوجہد کی اور ثابت قدمی سے ایک نظریے کے ساتھ منسلک رہے۔ مطلو ب انقلابی اور غلام صاد ق جیسے لوگ آزاد کشمیر کی سیاست کااثاثہ تھے۔میں خود سیاسی کارکن ہوں اور مجھے اس بات کا فخر ہے، سیاسی کارکنان کی زندگیوں میں بڑی مشکلات بھی ہوتی ہیں۔میں نے والد محترم کی زندگی میں بہت اچھا وقت بھی دیکھا اور ان کی وفات کے بعد بہت کڑا وقت بھی جس پر مجھے فخر ہے۔ سیاسی کارکن اب کم ہورہے ہیں، منتخب ہونے سے سیاستدان نہیں بن جاتا ،سب سے بڑی عزت سیاسی کارکن ہونا ہے۔ مطلوب انقلابی اور غلام صادق کے
نام سے ادارے منسوب کیے جائیں گے