کوٹلی( وائس آف کشمیر رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر،سابق وزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی کی۔ وفات پر ان کے صاحبزادوں صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی،سابق ایم این اے میر فرید اللہ خان جمالی،میر جاوید خان جمالی اور میر شاہنواز خان جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی مرحوم نے اپنی پوری زندگی نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے عوام کے لئے وقف کر رکھی تھی ان کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جا ئے گاسا لار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔