مظفرآباد( وائس آف کشمیرنیوز) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ترکی کے خلاف بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے جسکی وجہ سے بھارتی حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع میں ترکی کے نوجوانوں کی مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارتی فوج کے خلاف لڑنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموںو کشمیر کے عوام اپنی تحریک آزادی کو خود جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں پاکستان اور ترکی سمیت کسی ملک کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ مشرقی شام میں لڑنے والے ترکی کے مجاہدین اب مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارتی فوج سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں نہ صرف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ یہ کشمیریوں کی اندرونی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھی گہری سازش ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کی ایسی چالیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور نشاءاللہ آئندہ بھی کبھی کامیاب نہیں ہونگی اور بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور انسانیت کے خلاف گھناونے جرائم کر کے اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بجائے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور ستم بند کرے۔ اپنی فوج کو انسانی حقوق پامال کرنے سے روکے اور متنازعہ ریاست میں غیر ریاستی افراد کو در آمد کر کے ریاست کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا سلسلہ فی الفور روکے۔ انہوں نے کہا بھارت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کر کے ایسے ساز گار حالات پیدا کرے