مظفرآباد (ویب ڈیسک) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہیکہ برطانیہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی و جابرانہ قبضہ ، ریاست کے اسلامی تشخص اور پہچان کو ختم کرنے ، آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے آگاہ کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو تیز کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری زیارت حسین و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام کو رکوانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کا اہتمام کرنا چاہیے ، ہندوستان تیزی سے سخت گیر ہندو ریاست کے طور پر اھبر رہا ہے ، مسلم دنیا کو ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بند باندھنا چاہیے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا
کہ ہندوستان انتہاء پسند مسلمانوں کے خلاف منفی جذبات رکھتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی آئے روز کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کی تحریک کو کچلنے کے لئے تقریباً 10 لاکھ فوج پوری بے رحمی سے مظالم ڈھا رہی ہے ، کشمیری عوام اپنا پیدائشی اور اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگ رہے ہیں جس کے جواب میں ہندوستان پوری بے رحمی سے کشمیری عوام کی آواز کو دبارہا ہے