چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنا دینی فریضہ ہے ،مغربی تہذیبی یلغار نے ہماری اقدار کو ملیامیٹ کردیا ہے ،نسل نو کو اسلامی تعلیم وتربیت کے ذریعے قرآن وسنت سے جوڑا جائے ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے مظفرآباد اور اسلام آباد نے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،مظفرآباد سے ہی کشمیرکی آزادی کا لائحہ عمل نئے انداز سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے ، ریاست کے آزاد خطوں کے عوام اور حکمران مل کر ایسی جامع اور ٹھوس پالیسی بنا کر عملی اقدامات کریں تا کہ پھر اسلام آباد اور عالمی برادری ہماری پشت پر آئے ،کشمیریوں کو بیس کیمپ کی صورت میں اللہ کی نعمت میسر ہے اس کو برئوے کار لا کر آزادی کی تحریک کو کامیاب کروایاجاسکتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ اسلام آبادکے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ 73سال بیت چکے لیکن روایتی پارٹیاں اور قیادت اسلامی معاشرہ تشکیل نہ دے سکیں ،جماعت اسلامی اسلامی
معاشرے کی تشکیل اورا سلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ہمارے سارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں ہی مضمر ہے ،اللہ نے اپنے بندوں کے لیے جو نظام دیا ہے اسی میں انسانیت کی فلاح ہے اس کو چھوڑ کر دنیا نے جو بھی نظام اپنا ئے وہ انسانوں کو نہ تو فلاح دے سکے اور نہ ہی عدل اجتماعیت کا نظام دے سکے آج دنیا شدید مشکلات اور بحران کا شکار ہے