کوٹلی (ویب یسک) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم اور ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے کورونا وائرس کی روک تھام ، حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کے نفاذ پر عملدرآمدکے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم اور ایس پی راجہ محمد اکمل خان اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا پنے لوگوں کو اس مہلک وائرس سے بچانا ہماری ترجیح ہے اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کو ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مہلک وایرس پر قابو پایا جا سکے شہری سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیںغیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیںاپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے میں کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ حکومتی اقدامات کر نظر انداز کرتے ہوے اپنی من مانی کرے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروای کی جاے گی کورونا کی دوسری لہر کاسامناہے عوام احتیاط کریں اور ماسک کی پابندی کریں کرونا ایس
اوپیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے خدا نخواستہ کو رونا پھیلا تو مزیدسخت فیصلے کئے جاسکتے ہیںشہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیںماسک کے بغیر کس صارف کو ٹریٹ نہ کیا جائے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے اس لئے احتیاطی تدابیر کا دامن کسی صورت ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے انہوں نے نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے