ان فنکاروں نےکورونا وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا فوٹوفائل
نیویارک: ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نےکورونا وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔
فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں جہاں بھارتی فنکارامیتابھ بچن، اکشے کمار، ہرتھیک روشن، شاہ رخ خان، کورین فنکار بلیک پنک، ایگزو اور لی من ہو وغیرہ شامل ہیں۔ وہیں پاکستانی فنکار ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان
ماہرہ خان کا شمار پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 7 ملین اور فیس بک پر 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ماہرہ خان نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔