کوٹلی ( وائس آف کشمیر نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ناصر حسین ڈارکا دو کوٹلی و ہجیرہ،سابق سپیکر اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار غلام صادق مرحوم کی فیملی ، ظہیر بابر چغتائی سے ان ک جواں سالہ بیٹے ،بینظیر ہاوس دھنہ سابق وزیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی تعزیت ان کے بیٹے بیرسٹر ولید مطلوب سے اظہار تعزیت و دعا مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اسکے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی سردار گلزار مرحوم کے گھر ان کی فیملی کے ساتھ تعزیت کی بچوں کو گلے لگایا ،سردار گلزارمرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سردار گلزارکی شرافت والی زندگی کی بار بار تعریف بھی کرتے رہے.دریں اثناء سردار کبیر جو کہ ایک موذی مرض میں مبتلا تھے ان کے گھر جا کر ان تیمارداری کی،در یں اثناء سردار شہزاد سرور خان ایس ایچ او کے گھر تشریف لے گئے اور ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی اس دوران سردار عقیل محمود سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بورڈ بھی موجود تھے اس کے بعد ملک حنیف صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے گھر ان سے سیر حاصل سیاسی و سماجی گفتگو کی اور مرحومین کے بلندی درجات اور بیمارحضرات کی صحت یابی کے لئے دعا کی