راولاکوٹ( vok News )
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ارشد محمود جرال نے کہا ہے کہ شہری کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں. حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. اپنے لوگوں کو اس مہلک وائرس سی بچانا ہماری ترجیحی ہے. اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ و تحصیل مجسٹریٹ صاحبان کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور بازاروں میں پٹرولنگ کریں ان خیالات کا اظہار اپنے آفس چمبر میں آفیسران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کررہے تھے انھوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کو ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس پر قابو پایا جا سکے. اسوقت کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے. شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں. غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں. اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے میں کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ حکومتی اقدامات کر نظر انداز کرتے ہوے اپنی من مانی کرے.انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز کی خلاف ورذی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔