راولاکوٹ(Vok News)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپونچھ سردار محمد حیات خان نے کہا ہے کہ کرونا وایئرس کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خشک سردی کے باعث عوام میں نزلہ زکام کثرت سے نمودار ہورہا ہے جس کی وجہ سے ایسے افراد کو کرونا بیماری لگنے کا خطرہ موجود ہے۔ اس لئے لوگ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں خاص طور پر بچے اور بزرگ غیر ضروری سردی میں شہر کا رخ نہ کریں وہ ان خیالات کا اظہار اپنے آفس چمبر میں ایک اعلی وفود سے ملاقات کے دوران کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھاکہ کرونا وائیرس فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے ضلع پونچھ سمیت پورے آزادکشمیر بھر میں اب روزانہ کرونا وائیرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے حکومت آزاد کشمیر نے لاک ڈاؤن تو اٹھا دیا ہے تاہم عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی اجانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کریں خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور دوسروں کو بھی ماسک پہننے کی تلقین کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں اور بھیڑ میں جانے سے گریزکریں۔ چونکہ اس بیماری کا واحد اعلاج پریز ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ ضلع پونچھ روالاکوٹ جو کہ سردی کے اعتبار سے سخت ترین ضلع ہے یہہاں کے لوگوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ کہ وہ سردیو ں میں گرم کٹپروں کا استعمال کریں کمروں کو گرم رکھیں بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں عوام الناس کو چائیئے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے اور حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔تاکہ جب تک اس مہلک وایئرس کی دوانہیں آتی تب تک ہم اپنے آپ اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔