مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 24 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 128 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 سیاسی جماعتیں جن میں آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، نظام مصطفیٰ کانفرنس، آل کشمیر پارٹی، اللہ توکل پارٹی، جعفریہ سپریم کونسل، جماعت فلاح انسانیت، جمعیت علمائے جموں و کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی، جموں و کشمیر نیشنل لبریشن لیگ، جموں و کشمیر قومی موومنٹ، جموں و کشمیر لبریشن لیگ، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ، مجلس وحدت المسلمین، مرکزی جمعیت اہلحدیث، مشن کشمیر ٹاسک فورس، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، صدائے حق پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی، تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کو رجسٹرڈ کیا ہے جو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔