مظفر آباد (وائس آف کشمیر نیوز)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے جنگلات قدرتی ماحولیاتی نظام کی بقاء ، دھرتی کے حسن زرعی و صنعتی معیشت کے استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیںآزادخطہ کو تعمیر وترقی سے آراستہ کرنا اور اسے سرسبز و شاداب رکھنا ہمارا اولین فرض ہے محکمہ جنگلات کے لیے اس منصوبہ کی کامیابی بہت بڑا چیلنج ہے جنگلات کے اصل مالک عوام ہیںمحکمہ جنگلات اور عوام کے درمیان ایک تعلق ہونا چاہیے تاکہ جنگلا ت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جنگلات ہمار ا زیور ہیں اور یہ ہمار ا حسن اور لباس ہیںریاست بھر میں رواں سال شجر کاری کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے گے پورئے آزاد کشمیر میں پروٹیکشن کمیٹیاں بنائی گی ہیں تاکہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے شجرکاری و شجر پروری اور جنگلات کی حفاظت کرنا صرف حکومت اور محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہی نہیں بنتی بلکہ یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے جب تک ہم سب مل کر اس ذمہ داری کو نہیں نبھائیں گے کامیابی کا حصول ناممکن ہے بلین ٹری منصوبہ میں آزادکشمیر کو شامل کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں ہم نے بھی اپنے بجٹ سے شجر کاری مہم کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے آزادحکومت اپنے محدود وسائل کے مطابق جنگلات کے انتظام و انصرام کے لیے کوشاں ہے اور جنگلات کی ترقی و ترویج کو اولیت دے رہی ہے اور ہر سال محکمہ جنگلات کو دستیاب وسائل سے وافر فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔