کوٹلی(وائس آف کشمیر نیوز)حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آفات سماوی کے متاثرین کوامدادی چیک دے دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے متاثرین آفات وسماویٰ میں چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ذمہ داری کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں یہ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے اور اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے۔انہوںنے کہاکہ مصیبت اورمشکل کی ہرگھڑی میںحکومت آزادکشمیرمتاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اوران کی بھرپورمددکررہی ہے۔