سماہنی(وائس آف کشمیر نیوز)انتظامیہ سب ڈویژن سماہنی کے زیر انتظام شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں شجرکای کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی نے ہمراہ تحصیلدار سماہنی کلیم عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اظہر حنیف نائب تحصیلدار سماہنی مرزا محمد اعظم زراعت انسپکٹر سماہنی محمد اصغر ریونیو کمپلیکس سب ڈویژن سماہنی میں پودا لگایا اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس دن معصوم بچے ظالم اور سفاک دہشت گردوں کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے لیکن ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ملک میں امن و امان کی صورت کافی بہتر ہے ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اس موقع پر کشمیر میں محصور مسلمانوں کی آزادی کے لیے بھی دعا کی گئی۔