پلندری(Vok News)
سابق وزیر حکومت رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پانچ ججز کے فیصلہ کو بحال رکھتے ہوئے آزادکشمیر کے عدلیہ کے وقار کو بحال رکھ کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کی ہیں عوام اور وکلاء برادری کے وقار کو بحال رکھا ہے عدلیہ میں تمام تقرریاں سب جج سے لے کر سپریم کورٹ تک میرٹ پر کی جائیں تو انصاف تب ہی غریب عوام کو حاصل ہو سکتا ہے اور میر ٹ کے بغیر تقرریاں کرنے پر انصاف کی دھجیاں اڑتی ہیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو آزاد کشمیر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا جو بغیر میرٹ کے ججز تعینات ہوتے ہیں انہیں انصاف کے بجائے اپنے محسنوں کو خوش رکھنا مطلوب ہوتا ہے اور غریب لوگوں سے ناانصافی ہوتی ہے اللہ تعالی اس کا اجر فیصلہ کنندگان کو دے گا۔