سینیٹر آصف کرمانی کی گزشتہ روز آستانہ عالیہ بساہاں شریف آمد ہوئی جہاں ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔بعدازاں دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال ،کرفیو،لاک ڈاؤن اور کنٹرول لائن پر جاری بھارتی فائرنگ سے پیدا شدہ تازہ صورت حال پر خاص طور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور مقبوضہ ریاست میں 500روز سے جاری فوجی محاصرے کی مذمت کی گئی دونوں رہنماؤں نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ مہذب دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی اور پیر علی رضا نے کہا کہ پانچ اگست مقبوضہ کشمیر میں سفاک اور المناک دن تھا جس دن بھارت نے کشمیر کی خصوصی آیئنی حیثیت ختم کی اور ریاست کا فوجی محاصرہ کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کا عالمی چارٹر مذاق بن گیا ہے۔ڈاکٹر کرمانی نے کہا کہ بھارت نے انسانی
حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں اور کشمیر لہولہو ہے