منگ(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی ہیلتھ کارڈ آزاد کشمیر کے ہر شہری کو دیگر ہمارے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ میں پہلے سے ہی کہہ رہا تھا کہ جلد ہی آزاد کشمیرکے عوام کو قومی صحت کارڈ کی نوید ملنے والی ہے اور میں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔اب آزاد کشمیر میں کوئی بھی لاعلاج نہیں رہے گا۔وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں الیکشن کا انتظار کیے بغیر بلا تخصیص آزاد کشمیر کے ہر فرد کے لئے چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہوسب کے لئے یکساں طور پر قومی صحت کارڈدے دیا ہے اسطرح وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے تحت اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی ہے۔ منگ ایک تاریخی جگہ ہے اور تحریک آزادی کا آغاز یہیں سے ہوا تھا سبز علی خان اور ملی خان نے اپنی کھالیں کھینچوا کر تحریک آزادیء کشمیر کو اپنے خون سے سینچا۔ آج میں یہاں منگ کے تاریخی مقام سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر
کا بچہ بچہ انکی جدجوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور میں جلد ہی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھائوں گا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر جارحانہ انداز میں اجاگر کیا ہے۔پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکرآزاد کشمیرمیں میں کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی ۔میں نے اپنے دور حکومت میں گوئیں نالہ روڈ اور منگ روڈ تعمیر کرائی تھی لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں نے جان بوجھ کر پونچھ کا استحصال کیا اور یہاں پر تعمیر ترقی پر توجہ نہیں دی۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر پونچھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی اور یہاں کے عوام کا احساس
محرومی دور کرے گی۔پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر حکومت میں آنے کے تین ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں منگ میں بڑی تعداد میںلوگوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرمیں شمولیت کے موقع پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا