آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسبملی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوھدری محمد یاسین نے کہا ھے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین پر حملہ درحقیقت اقوام متحدہ پر حملہ ھے بھارت نے واضح پیغام دے دیا ھے کہ اس کے سامنے عالمی قوانین کی کوئی حثیت نہیں ھے مبصرین پر حملے کے بعد بھی اقوام عالم خاموش رھی تو پھر بھارت کو دنیا میں دھشت گردی کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ھو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے عہداران سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ شیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر فائرنگ تو بھارت کا معمول ھے اور اس پر اقوام متحدہ کی خاموشی کا شاخسانہ ھے کہ بھارت نے دیدی دلیری سے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ھے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین چڑی کوٹ میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین کا حال جاننے جا رھے تھے جس سے بھارت دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ھوتا آج اگر گاڑیاں نشانہ بنی ھیں تو کل مبصرین بھی نشانہ بن سکتے ھیں مبصرین کو اقوام متحدہ کا تحفظ حاصل ھوتا ھے اگر وہ بھارتی شر سے محفوظ نہیں تو باقی
کون محفوظ ھو گا انہوں نے کہا کہ مبصرین پر فائرنگ اقوام محتدہ کو چیلنج کرنے کے مترادف ھے اب بھی اگر اقوام متحدہ خاموش رھا تو اس کی رھی سہی ساکھ بھی متاثر ھو جائے گی بھارت سیز فائر معاہدے کے باوجود تین ھزار مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ھے انہوں نے کہا کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ھے اس لئے کھبی ورکنگ باؤنڈری پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی آبی جارحیت مبصرین پر فائرنگ بھارتی عزائم کی نشاندہی ھے انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رھا ھے اگر یہ خطہ جنگ کی لپیٹ مین آگیا تو پھر دنیا بھی جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گی اس آگ سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو حالات کا ادراک کرنا چاھیے بھارتی
اقدامات کا نوٹس لینا چاھیے اور کشمیریوں سے کیا گیا استصواب رائے کا وعدہ پورا کرنا چاہیے بصورت دنیا پر جنگ کے سائے منڈلاتے رہیں گے۔