جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جارہی ہے ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی ضرب تقسیم کو نہیں مانتے وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے ۔ ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل خود کو ماڈل بنائیں معاشرے میں اچھے باکردار اور موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی انبیا کے مشن کو لے کر چل رہی ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم یہاں یکجا ہیں جبکہ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام 17ماہ سے کرفیو کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہندوستان نے تاریخ کا طویل ترین لاک ڈائون کر کے کشمیریوں کو کھلی جیل میں بند کررکھا ہے ہندوستان کا اصل ہدف مقبوضہ کشمیر کی زمینوں پر قبضہ ہے غیر ریاستی
ہندوئوں کو ریاست میں لاکر بسایا جارہا ہے اور خطے کی ڈیموگرافی تبدیل کی جارہی ہے ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی ضرب تقسیم کو نہیں مانتے وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے ۔ ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں جس مقصد کے حصول کے لیے ہم نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ یہی تھا کہ آزاد خطے میں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام اور بقیہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنا 73سال گزرچکے لیکن ابھی تک تو تشنہ تکمیل ہے ،جماعت اسلامی کسی فرد،شخصیت یا گروہ کی طرف دعوت نہیں دیتی بلکہ اللہ کی طرف بلاتی ہے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی اختیار
کرنا اسی مقصد کے حصول کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا باترجمہ مطالعہ ،سیرت نبی ۖ ،سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں
