آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوھدری محمد یاسین نے کہا ھے کہ بھارت کی جانب سے دھمکیاں دینا معمول بن چکا ھے بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کی کوشش کی تو بھارت کو 27 فروری سے بڑا سرپرائز ملنا چاھیے تاکہ دوبارہ اس طرح کی اوچھی حرکات کا سوچ بھی نہ سکے دفاع وطن کے لیے 40 لاکھ کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ھے اس سے ھر اوچھی حرکت کی توقع کی جا سکتی ھےکیونکہ بھارت اس وقت سنگین اندرونی خلفشار کا شکار ھے کسانوں کے معاملات خالصتان تحریک سمیت علیحدگی کی متعدد تحریکیں چل رھی ھیں مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کی تحریک زور پکڑ رھی ھے مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی فوجی خودکشیاں کررھے ھیں بھارت اندرونی مسائل کی وجہ سے شدید دباو کا شکار ھے اس لیے وہ کوئی بھی ایڈونچر کر سکتا ھے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سے بھارت میں جو ناروا سلوک روا رکھا جا رھا ھے وہ بھارت کو متعدد ریاستوں میں تقسیم کر دے گا انہوں نے کہا
کہ بھارت کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا اگر روس جیسی سپر پاور بکھر سکتی ھے تو بھارت کی کیا اوقات ھے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب ھو رھا ھے انہوں نے کہا کہ سیزفائر لائن پر بسنے والے شہریوں کے لیے آزاد حکومت خصوصی اقدامات کرے بھارتی فائرنگ کے ساتھ ساتھ انہیں شدید ترین موسم کا بھی سامنا ھے یہ دفاع وطن کے بلا تنخواہ سپاھی ھیں