ڈپٹی کمشنر راجہ شاہد محمود نے کہاہے کہ جن آفیسران اور اہلکاران ، صحافیوں نے نوول کورونا وائرس کے دوران عوام الناس کو اس بیماری سے بچانے کیلئے پیشہ ورانہ فرائض احسن انداز میں سرانجام دیئے وہ حقیقی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔جذبہ خدمت خلق کے اس انداز کو سرکاری ملازمین اپنائے رکھیں توہمارا شمار ایک مثالی معاشرے میں ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں آفیسران،ڈاکٹرز، صحافیوں اور اہلکاران کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس کی تقسیم تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی نیلم ساجد عمران ، اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی ، انچارج ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب سمیت مختلف محکمہ جات کے آفیسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں احسن کارکردگی کے حامل تقریبا ً50 آفیسران / اہلکاران،صحافیوں، ڈاکٹرز کو تعریفی اسناد تقسیم کیں۔