آزاد جموں قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوھدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آٹے کے نرخوں میں کیے جانے والا اضافہ حکومت واپس لے عوام کی جانب سے احتجاج جائز ھے اپوزیشن اس احتجاج میں عوام کے ساتھ ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عوام کوڈ 19 کی وجہ سے مشکلات کا شکار ھیں کاروبار زندگی مفلوج ھے عوام پر ایک دم 500 روپے من کا اضافہ ناقابل برداشت ھے انہوں نے کہا کہ بروقت آٹے کی خرید نہ کرنا حکومتی کوتاہی ھے اس کی سزا عوام کو نہیں ملنی چاھیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں اس موسم میں زندگی سخت ھو جاتی ھے حکومت کی زمداری ھے کہ وہ عام آدمی کو ریلیف فراھم کرے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آٹے کی قلت ھے وھاں آٹا فراھمی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کوڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں حالات کنٹرول سے باھر ھیں ھر حکومت اپنے عوام کو ریلیف فراھم کر رھی ھے آزاد حکومت کو بھی عوام کو مناسب ریلیف فراھم کرے اور آٹے کی قیمتوں میں کیا جانے
والا اضافہ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ھیں حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے اور دور دراز علاقوں میں اشیا ضروریہ کی فراھمی یقینی بنائے جس میں آٹا سب سے ضروری ہے۔