مظفرآباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ، دختر مشرق پیپلزپارٹی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 برسی ملک کی طرح ریاست جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے متعدد کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں صبح کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی سے کیا جائے گا ، جبکہ دربار عالیہ حضرت سائیں سخی سہلی سرکار کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کی ایما ن افروز دعائیہ تقریب اور احاطہ دربار میں پروقار برسی کا اجتماع ہوگا ، سب سے بڑا ملک گیر عظیم الشان جلسہ عام گڑھی خدا بخش شہدائے کے مزارات پر چیئرمین بلاول بھٹو زردداری کی میزبانی میں ہوگا ، جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر ، سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ، سابق صدر آزاد کشمیر
سردار یعقوب خان ، سینئر نائب صدر چوہدیر پرویز اشرف ، سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتا ز راٹھور ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب، سوشل میڈیا کی سربراہ محترمہ شاہین کوثر ڈار سمیت مرکزی عہدیداران ، سابق وزرا ئ، مشیرا ن ، پی ۔ایس ۔یف ، پیپلزیوتھ ذیلی تنظیم ہاء کے نظریاتی جانثار کثیر تعداد میں قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش جائیں گے اور آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی مقامات بڑے چھوٹے شہریوں ، دیہاتوں ، قصبوں میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے شایان شان پروگرام ہوں گے ، جن میں پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں ملک اور قوم کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرکے لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ،
