آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن افشاں سعیدچودری ایڈووکیٹ کی تجویز پر وویمن لائرونگ اسلام آباد بار کی منظوری دے دی، نایاب سحر بٹ ایڈووکیٹ، صدر اور عابدہ عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نامزد۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہر النسا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں صدر مسلم کانفرنس نے ویمن لائر ونگ اسلام آباد بار (ایسوسی ایشن) کے جن نئے عہدیداروں کی منظوری دی ہے ان میں نایاب سحر بٹ ایڈووکیٹ، راولا کوٹ(صدر)، لبیشاہ بنت سہراب ایڈووکیٹ،پلندری(سینئر نائب صدر)، عبادہ عباسی ایڈووکیٹ۔دھیر کوٹ(جنرل سیکرٹری)، صباحت ایڈووکیٹ۔ کوٹلی(آرگنائزر)، فوزیہ راجپوت ایڈووکیٹ۔ کوٹلہ(نائب صدر)، ثوبیہ نقوی ایڈووکیٹ۔ مظفر آباد(نائب صدر)، انیقہ عباسی ایڈووکیٹ۔ باغ(نائب صدر)، عنبرین انور ایڈووکیٹ۔ ہجیرہ(نائب صدر)، سنبل فدا ایڈووکیٹ۔ راولاکوٹ(نائب صدر)، جویریہ ملک ایڈووکیٹ۔ نیلم (نائب صدر)، عذرا بٹ ایڈووکیٹ۔
حویلی(ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، اقرا طارق ایڈووکیٹ۔ باغ(ڈپٹی جنرل سیکرٹری) اور فوزیہ اورنگزیب ایڈووکیٹ۔ مظفر آباد)(سیکرٹری اطلاعات) کے نام شامل ہیں۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہر النسا نے نامزد تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔
