مظفرآباد(ویب ڈیسک)پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر نے 24دسمبر2020کے احتجاجی دھرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے،آزادکشمیر بھر میں بزرگ پنشنرز اپنے مطالبات کیلئے ضلع ہیڈکوارٹراوردیگر مقامات پر احتجاج کریں گے،بلاامتیازسکیل1سے22تک گروپ انشورنس کی ادائیگی،میڈیکل لائونس اورمحکمہ صحت اورمالیات میں التواء شدہ جائز مسائل کے حوالے سے سخت احتجاج کیاجائے گا۔پنشنرز ایسوس ایشن آزادکشمیر کے رہنمائوں راجا اخترحسین،راجہ محمد ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،سید زوارنقوی،میرمحمد رفیق، محمد شفیع عباسی،پروفیسر ریٹائرڈ مرزاسیف اللہ،محمد لطیف عباسی،غلام محمد عارف،راجہ شوکت خان،مظفرحسین منہاس،شیخ کامل دین،محبوب اعوان،راجہ امتیازخان ودیگر نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع سمیت دارالحکومت وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا دیاجائے گا جائز مطالبات میں رکاوٹ بیوروکریسی ہے بزرگ پنشنرز کے نمائندوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس اوردکھ کا مقام ہے کہ بزرگ پنشنرز کے جائز مسائل حل کرنے میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے چیف سیکرٹری اوروزیراعظم آزادکشمیر
نے بھی منہ پھیر لیا ہے