مظفرآباد(ویب ڈیسک) یوکرائن کی ایک تنظیم نے آرفن کشمیری بچوں کے لئے آرفن ایج ہوم بنانے میں تعاون کا اعلان کر دیا ہے، سماجی کارکن ڈائریکٹر اے ڈبلیو ایف (پاکستان)، سی ای او پریمیم ٹیکنالوجیز انٹرنیشنل آیان رضا کی یوکرین کے ایک سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں کشمیری یتیم بچوں کی کفالت کے لئے ایک ارفن ایج ہوم بناںے پر اتفاق ہوا جو کہ رواں سال تک مکمل کر دیا جائے گا۔ملاقات میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔ کورڈ 19کی موجودہ صورتحال میں پاکستان ملاقات کے لئے انے پر سی ای او آیان رضا نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا