میرپور (ویب ڈیسک)آزادجموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا امتحان سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (جماعت دہم ؍ کمپوزٹ ) سالانہ 2021 ء مارچ کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہو گا فیس معہ فارم ہا داخلہ کے جاری شیڈول ( نوٹیفکیشن نمبر بورڈ ؍ ثانوی امتحانات 11431-13931 ؍مورخہ 05 نومبر 2020 میں سیکرٹری نے تابع توثیق چیئر مین بورڈ حسب ذیل توسیع کی خصوصی منظوری صادر فرمائی ہے ۔سنگل فیس کے ساتھ حبیب بینک ؍ ڈاکخانہ میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ،فارم داخلہ بورڈ میں دستی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں وصولی کی آخری تاریخ 05 جنوری2021 ہے ۔دوگنافیس کے ساتھ حبیب بینک ؍ ڈاکخانہ میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 06 جنوری2021 ،فارم داخلہ بورڈ میں دستی جمع کرانے کی آخری تاریخ 06 جنوری2021 ہے فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں وصولی کی آخری تاریخ 11جنوری2021 ہے ۔تین گنافیس کے ساتھ حبیب بینک ؍ ڈاکخانہ میں جمع کروانے کی آخری
تاریخ 14 جنوری2021 ،فارم داخلہ بورڈ میں دستی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جنوری2021 ہے فارم داخلہ بذریعہ ڈاک دفتر بورڈ میں وصولی کی آخری تاریخ 19جنوری2021 ہے۔یہ بات کنٹرولر امتحانات سکولز نعیم شاہد چوہدری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گی