مظفرآباد(ویب ڈیسک)پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کے بعد سپیشل سیکرٹری پنشن گروپ آزادکشمیر سے گروپ انشورنش ودیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر 24دسمبر کو دھرنے اوراحتجاج کا پروگرام ملتوی کردیاگیا۔ گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری سروسز پنشن کے ساتھ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ گروپ انشورنس کا ایکٹ پا س ہوا ہے اس میں پہلے سے ریٹائرڈ ملازمین کو محروم نہیں کیا گیا تھا اورآئندہ چند روز میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل اوردیگر کے ساتھ میٹنگ میں تفصیلات طے کی جائیں گے گزشتہ روز پنشنرز کے وفد نے وزیرعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان سے بھی ملاقات کی تھی انہوں نے پنشنرز سے خصوصی ہمدردی اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اورآئندہ بہت جلد وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات ہوگی مسائل پر مثبت پیش رفت اوراحتجاجی نوٹس میں دیئے گئے مسائل پر بھی کارروائی ہوگی ایسی صورت میں تنظیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 24دسمبر کے احتجاج کو ملتوی کیاجاتا ہے اس بات کا اعلان راجہ اخترحسین،راجہ ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،
کبیراعوان،شیخ کامل دین،عبدالرحمن خان اوردیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار سے بزرگ پنشنرز کے مسائل حل ؒ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔