راولاکوٹ (ویب ڈیسک) راولاکوٹ شہر میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں ، تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ عارف کی نگرانی میں شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا ، اس موقع پر تاجران کو متنبہ کیا گیا کہ وہ گراں فروشی سے اجتناب کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ، کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث عوام بری طرح متاثر ہیں اور تاجران اپنی بساط کے مطابق لوگوں کو ریلیف فراہم کریں ،تاجران لوگوں کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کریں ، اس کے علاوہ تاجران صفائی کے امور پر خصوصی توجہ دیں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، شہر میں تجاوزات کرنے والوں کو بھی خبر دار کیا گیا کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں کیونکہ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل آتا ہے اور لوگوں کو بھی مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب تحصیل راولاکوٹ نجیب الطاف ، ایس ایچ او پرویز حمید ، سنیٹری انسپکٹر میونسپل کارپوریشن سردار رحیم خان، انسپکٹر تجاوزات پی ڈی اے اجمل برکت اور دیگر اہلکاران بھی موجود تھے ۔